Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا،شاہ محمود

ملتان....وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے عوام کا مقدمہ لڑا ۔ماضی میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی سازش کی گئی۔ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔عالمی سطح پر ملک کا دفاع کرنے والاکوئی نہیں تھا۔پاکستان پر الزامات لگتے رہے، جواب دینے والا کوئی نہ تھا۔ قوم اطمینان میں رہے۔ سفارتی سطح پر پاکستان کا دفاع کرنے والے اقتدار میں آگئے ۔ہر فورم پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔ سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرائیں گے۔ملتان خطاب اور وفود سے ملاقات کر کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے امیروں اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا تھا۔ بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ دیا جاتا اور چھوٹے چوروں کو پکڑ لیا جاتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کیلئے احتساب کا آغاز ہو چکا۔ملک میں پہلی مرتبہ بڑے لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا ۔ملک کی دولت لوٹنے والوں کو پکڑ کر لوٹی ہوئی دولت وصول کی جائیگی۔ بیرون ملک فرار ہونے والوں پر ہاتھ ڈالا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر مقدمہ ہم نے نہیں بنایا۔ ان کی گرفتاری عدالتی عمل ہے۔
 

شیئر: