ریاض ... اسپورٹس جنرل اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کنگ سلمان کپ برائے ٹینس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کنگ سلمان کپ ٹورنامنٹ کے مقابلے 22دسمبرکو جدہ کی کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں منعقد ہونگے۔ اس میں ٹینس کے 2بین الاقوامی اسٹار نوواک ڈوکووچ اور رافیل نڈال شریک ہونگے۔