ضریہ کے ایک اسکول میں طالب علم نے استاد کو زدوکوب کر دیا
ریاض.... الرس محکمہ تعلیم کے ماتحت ضریہ کے ایک اسکول میں ایک طالب علم نے اپنے بھائی کی مدد سے ایک استاد کو دھار دار آلے اور ویکیوم کے ڈنڈے سے زدوکوب کر دیا۔استاد نے طالب علم کو جماعت میں ذہنی طور پر حاضر رہنے اور منفی سرگرمیوں سے باز رہنے کیلئے سمجھانے کی کوشش کی تھی۔ طالب علم طیش میں آگیا او ردیکھتے ہی دیکھتے کلاس روم ، دنگے کے اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا۔ استاد نے دنگا کرنے والے طالب علم کو نظام کی پابندی نہ کرنے پر کلاس سے نکالنے کا انتباہ دے دیا تھا۔ یہ سن کر طالب علم اور اس کے بھائی نے استاد کے ساتھ مار پٹائی کی۔ کسی ایک نے دھار دار آلے سے استاد پر وار کر کے اسکا دائیاں ہاتھ زخمی کر دیا۔ بعض طلباءاستاد کو اپنے حصار میں لے کر کلاس روم سے باہر آئے ۔ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرا دی گئی۔ استاد نے پرنسپل سے درخواست کی کہ کلاس روم میں سی سی کیمرے نصب کئے جائیں تا کہ پیش آنے والے واقعات کا ریکارڈ محفوظ رہے۔