براہمداغ بگٹی واپسی کیلئے تیار تھے؟
ڈیرہ مراد جمالی ...نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ نیب اور عمران خان دونوں آزاد نہیں۔ نی جنرل مشرف نے کا مخالفین کو جھکانے اور بلیک میل کرنے کے لئے نب بنایا تھا ۔عمران خان 4 ووٹوں کا وزیراعظم ہے جسے بی این پی نے منتخب کرانے میں اہم رول ادا کیا ۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو ختم کر کے احتساب کیلئے آزاد ادارہ قائم کرنا چاہیئے ۔ افسوس کہ نیشنل پارٹی کے کہنے کے باوجود پی پی پی اور ن لیگ نے نیب کو ختم نہیں کیا۔ اب وہ خود ہی ا سے بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوابزادہ براہمدغ بگٹی کو اپنے ساتھیوں سمیت مزاحمتی جدوجہد ختم کر کے بلوچستان واپس آنے کیلئے آمادہ کیا تھا لیکن حکومت کے جانے کے بعد یہ معاملہ التواءمیں پڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پی ٹی آئی حکومت کے خوف زدہ ہونے کا ثبوت ہے۔ ا نہیں یقین ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ جیت جائے گی جس سے پنجاب میں ان کی حکومت ختم ہوجائے گی اس لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا اب حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت میں نیشنل پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن خالد لانگو کی وجہ سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو بڑا نقصان پہنچا ۔