Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں ’’مودی جی کو فتح دلانے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘: ماویاتی

لکھنؤ۔۔۔۔گجرات میں بہار، اترپردیش اورمدھیہ پردیش کے لوگوں پرحملوں اورمنتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ریاست کو خیر باد کہہ گئے۔اب اس معاملے پرزبردست سیاسی کھیل شروع ہوچکا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی کی حکومت پر تنقید کی ۔ انہوں نے گجرات حکومت سے مطالبہ کیا  ہے کہ شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔مایاوتی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے وزیراعظم مودی کوووٹ دیا اوروارانسی سےانتخابات میں کامیابی دلائی، انہی کوگجرات میں تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - -مودی اور روپانی غیر گجراتیوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو اقتدار چھوڑدیں، کانگریس
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: