جدہ کی کچی بستیوں کے لئے روڈ میپ تیار
جدہ... آبادکاری، اقتصاد اور ترقی امو ر کے ماہرین نے جدہ کی کچی بستیوں اور غیر منظم محلوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا۔ انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں توجہ دلائی کہ خصوصی جائزہ جات سے یہ روشنی ملی ہے کہ غیر منظم شکل میں قائم ہونے والی بستیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے طور طریقے اپنائے جائیں۔ جدہ میں کچی بستیوں کا مسئلہ انتہائی اہم اور بہت سارے خطرات اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔