طائف... ریاض طائف روڈ پر الخاصرة کمشنری کی روڈ سیکیورٹی فورس نے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے نشہ آور 579گولیاں برآمد کیں جنہیں وہ گاڑی کے اسٹیئرنگ کے نیچے چھپائے ہوئے تھا۔ روڈ سیکیورٹی فورس نے شک کی بنیاد پر گاڑی روک کر تلاشی لی تھی۔ نوجوان کو گرفتاری کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا۔