Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی پر شہری کو سزائے موت

’شہری کو سیکیورٹی فورس پر حملہ کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعدد جرائم اور دہشت گردی پر شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری علی عبد الجلیل آل سلیمان کو سیکیورٹی فورس پر حملہ کرنے، ان پر فائر کرنے، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے، منی لانڈرنگ اور اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’اس سے تفتیش کی گئی اور تمام شواہد اور دلائل کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کی سزائی سنائی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج منگل کومشرقی ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔
 
 

شیئر: