Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو اور ٹوٹل کے درمیان 9ارب ڈالر کا معاہدہ

دمام .... سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے 9ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے کے بموجب مشرقی سعودی عرب میں دیو ہیکل پیٹرو کیمیکل کمپلیکس قائم کیا جائیگا۔ اس پر 33.75ارب ریال(9ارب ڈالر) خرچ ہونگے۔ آرامکو کی طرف سے اس کے سربراہ امین الناصر اور ٹوٹل کی جانب سے اسکی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین فیڈرن پوئن نے معاہدے پر ظہران میں دستخط کئے۔
 

شیئر: