دکان اور مکان کیلئے 217ارب ریال کے قرضے
دمام ... 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران کمرشل بینکو ں نے مقامی شہریوں اورکمپنیوں کو مکان و دکان کیلئے 217ارب ریال کے قرضے جاری کئے۔ سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حافظ الامین نے المدینہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران پلاٹس کے قرضے 128ارب ریال سے تجاوز کر گئے۔ یہ 2017ءکے مقابلے میں تقریباً 13ارب ریال زیادہ ہیں۔