Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ مڈلینڈ: گاڑیاں چوری کرنے والے قتل و غارتگری پر بھی اترآئے

سیلی اوکسن، ویسٹ مڈلینڈ ..... گاڑیاں چرانے اور دوسرے اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد جن میں اکثریت کار چوروں کی ہی ہوتی ہے اب گاڑیا ں چرانے کے ساتھ واردات میں مزاحمت کرنے والوں کی جان کے درپے بھی ہوگئے ہیں۔ ابھی حال ہی میں اسکا ایک شکار یہاں سڑک پر انتہائی زخمی حالت میں  بے ہوش پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کار چوروں کے گروہ سے تعلق رکھنے والے دو مجرموں نے پہلے اس سے کار کی چابی مانگی اور جب اس نے چابی دینے سے انکار کیا اور اپنی گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو ان چوروں نے اسکا تعاقب کرکے اسے جا پکڑا اور پھر اسے سینے اور پیٹ میں چاقوئوں کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی شخص کو سسلی اوکس کے پہلے روڈ پر خون میں لت پت حالت میں دیکھا گیا۔ مقامی پولیس کا کہناہے کہ اب یہ زخمی شخص اسپتال میں داخل ہے جہاں اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور بعد میں سلور رنگ کی ایک چھوٹی سی کار میں بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔زخمی ہونے والے کی عمر 22سال بتائی جاتی ہے۔ بعض افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ مفرور حملہ آور سیاہ فام تھے۔
مزید پڑھیں:- - -  -جاپان میں اڑنے والی خود کار کاروں کے روٹ کے میپ تیار

شیئر: