سلک کی ساڑھی کی حفاظت کیسے ؟
ساڑھی ایک قیمتی لباس ہے جسکی دیکھ بھال کا طریقہ مختلف ہوتا ہے . ساڑھی کی مناسب دیکھ بھال کے ذریعے آپ اسے کئی دہائیوں تک محفوظ رکھ سکتی ہیں . سلک کی ساڑی کو سب ساڑھیوں کی ملکہ تصور کیا جاتا ہے . یہ کانجی وارم کےقدیم روایتی انداز میں تیار کی جاتی ہے اور جدید فیشن کی جھلک بھی اس میں نمایاں ہوتی ہے . اس ساڑی کا قیمتی ڈیزائن اورروایتی انداز اس کو منفرد بناتا ہے . اسکی قیمت بھی دوسری ساڑیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے . اس لیے اسکا خیال رکھنا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے . سلک کی ساڑھی کی دیکھ بھال کا سب سے اہم اصول یہ ہے کہ اسے ڈرائی کلین کروایا جائے تاکہ اسکا نازک کپڑا خراب ہونے سے محفوظ رہے . ڈرائی کلین کروانے کے بعد سلک کی ساڑی کوسوتی یا ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر الماری کے سرد اور تاریک کونے میں رکھ دیں . اگر ڈرائی کلین کی سہولت میسر نہ ہو تو سلک کی ساڑی کو ہاتھ سے دھویا جا سکتا ہے لیکن بہت احتیاط کے ساتھ . کپڑے دھونے والا برش بالکل استعمال نہ کریں . اگر ساڑی پر کوئی داغ لگ جائے تو گھر میں کوئی نسخہ ، ٹوٹکہ آزمانے سے گریز کریں . سیدھے ڈرائی کلینر کے پاس لے جائیں . وہ اسے بہتر انداز میں صاف کرسکیں گے اور ساڑی کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا .