Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی اسماعیل کوکیوں حراست میں لیا گیا؟

راولپنڈی...ایف آئی اے نے وطن واپسی پر معروف سماجی کارکن گلا لئی اسماعیل کو حراست میں لے لیا بعد ازاں عبوری مانت پر رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کاغذات کی چیکنگ کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ گلا لئی اسماعیل پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کی سرگرم کارکن اور خواتین کی اصلاح کے حوالے سے این جی او کے لئے کام کرتی ہیں۔ملک دشمن ایجنسیوںسے مبینہ طور پر فنڈ لینے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔لندن سے واپسی پر ایف آئی اے نے گلالئی اسماعیل کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا ۔ عبوری ضمانت کے باجود حکام نے کا پاسپورٹ واپس نہیں کیا۔واضح رہے کہ صوابی پولیس نے گلالئی سمیت پشتون تحفظ موومنٹ کے 19 رہنماوں کے خلاف صوابی میں جلسہ منعقد کرانے، جس میں پی ٹی ایم کے منطور پشتین اور گلالئی نے خطاب کیا تھامقدمہ درج کیا تھا۔
 

شیئر: