دمشق۔۔۔شام میں کرد ملیشیا نے شدت پسند گروپ داعش کیخلاف کی گئی کارروائی کے دوران سیکڑوں غیرملکی جنگجوئوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔گزشتہ روزکرد فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی اتحادی فوج کی معاونت سے شام میں داعش کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے دوران یہ گرفتاریاں ہوئیں۔آپریشن کے دوران داعشی جنگجوئوں کی خواتین اور بچے بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ان 900 جنگجوئوں کا تعلق 44 ملکوں سے ہے ،یہ تمام اب بھی کرد فورسز کی جیلوں میں قید ہیں۔