زینب قتل کیس،مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
لاہور... زینب قتل کیس کے مجرم علی عمران کو پھانسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات منگل کی سہ پہر کرائی جائے گی۔ پھانسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات کیلئے جیل انتظامیہ نے مجرم کی والدہ سلمیٰ بی بی کو خط لکھ دیا ۔ خط میں مجرم کی والدہ کو آگا ہ کیا گیا 50 رشتہ داروں سے منگل کی دوپہر 12 بجے الوداعی ملاقات کرائی جائے گی۔جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو بدھ کی صبح پھانسی دی جائے گی۔ میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔دوسری جانب ننھی زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔