Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم ابوظبی پہنچ گئی

ابوظبی: آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے قومی شاہین ابوظبی پہنچ گئی۔ ٹریننگ سیشن شروع کر دیاگیا۔ سیریز اپنے نام کرنے کی پاکستانی ٹیم پر عزم ہے۔ اوپنر امام الحق کی انگلی کی انجری نے ٹیم کیلئے مشکلات میں ڈال دیاہے۔دبئی کے بعد اب ابوظبی کے میدان میں منگل کو پھر آسٹریلیا اور پاکستان مدمقابل ہوں گے۔ یو اے ای میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروقار تقریب سے لطف اندوز ہونے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ کیلئے تیار ہوگئے اور خامیوں پر قابو پانے کیلئے مشقیں شروع کر دیں۔انگلی میں انجری کے باعث نئی اوپننگ جوڑی پر جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے۔ وہاب ریاض کا مایوس کن کم بیک سوالیہ نشان بن گیاہے۔حسن علی اور نوجوان میر حمزہ کی موجودگی سے ٹیم کو کچھ سہارا ملنے کا امکان ہے۔ بولنگ میں بھی نئے کمبی نیشن کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوںکی سیریز کا پہلا میچ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: