Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹرز ٹرن آؤٹ: کراچی سب سے پیچھے‘ فیصل آباد آگے

کراچی:  الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق کراچی میں ٹرن آؤٹ سب سے کم اور فیصل آباد میں ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ رہا۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 28.31 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 35.71 فیصد رہا۔ مزید تفصیلات کے مطابق لاہورکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آوٹ 45 فیصد سے زائد رہا۔ سب سے زیادہ ٹرن آوٹ 52.32 فیصد فیصل آباد کے حلقہ پی پی 103 جب کہ سب سے کم ٹرن آوٹ کراچی کے حلقہ این اے 243 میں رہا۔
مزید پڑھیں:- - - -نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے مزید 10 شہر شامل
 

شیئر: