Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور کترینہ کی حفاظت کیلئے فوج

بالی وڈ کے اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کے لئے فوج کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق دونوں اداکارسلمان خان اور کترینہ ابوظبی میں فلم ”بھارت“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔وہاں متحدہ عرب امارات اور عمان کے سنگم پر واقع سرحد پر کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سلمان خان ، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کے لئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوجی اہلکار مہیا کردئیے گئے۔یہ فوجی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
 

شیئر: