Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی ٹیسٹ : پاک آسٹریلیا سیریز کا فیصلہ کن میچ آج شروع ہوگا

ابو ظبی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ ابو ظبی میں شروع ہو رہا ہے ۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد یہ میچ سیریز کے حوالے سے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کا متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اور2010 ءکے بعد اسے کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست نہیں ہوئی تھی تاہم سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کو سری لنکا نے 2017ء میں پہلی مرتبہ شکست سے دوچار کرکے اس ریکارڈ کو متاثر کیا تھا۔اگر پاکستانی ٹیم آج شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ٹیم کو یو اے ای میں مسلسل 2ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے تسلیم کیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پر آسٹریلیا کو شکست دینے کا دباوہوگا تاہم اسے برداشت کرتے ہوئے فتح کیلئے میدان میں اتریں گے۔ لوگ ہم سے فتح کی امیدیں باندھے ہوئے ہیں اور ان توقعات کا دباواپنی جگہ ہے ۔اظہر کا کہنا تھا کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لیے موزوں ہیں لیکن پہلا ٹیسٹ ہاتھ سے نکل جانے کیوجہ سے اب ہمیں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا ۔ہر میچ میں دباومختلف نوعیت کا ہوتا ہے جبکہ یہ ایک فیصلہ کن میچ بھی ہے ہم مثبت کر کٹ کھیلیں گے اور امید کرتے ہیں کہ نتیجہ ہمارے ہی حق میں ہوگا۔ دبئی ٹیسٹ کے حوالے سے اظہر کا کہنا تھا کہ میں یہ تو نہیں کہتا کہ ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں تاہم یہ درست ہے کہ کافی مایوسی ہوئی ہے، پورے میچ پر ہمارا کنٹرول تھا اور پھر بھی ہم نہیں جیت پائے یہ بدقسمتی کی بات ہے تاہم اس کا کریڈٹ آسٹریلوی ٹیم کو بھی جاتا ہے جنھوں نے بھرپور فائٹ کی۔ خود اظہر علی کی اپنی فارم بھی ان کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے گز شتہ 4 ٹیسٹ میچز میں صرف 95 رنز بنائے ہیں تاہم وہ کہتے ہیں کہ بیٹسمین ہمیشہ ہی رنز اسکور کرنا چاہتے ہیں مگر اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ اس بات پر یقین رکھیں کہ آپ نے ایک اچھی اننگز کھیلی تو پھر صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: