مزدوروں کے15فیصد مقدمات نمٹا دیئے
ریاض۔۔۔۔وزیر محنت احمد الراجحی نے بتایا ہے کہ 2018ء کے دوران مزدوروں کے60ہزار مقدمات ریکارڈ پرآئے۔ ان میں سے 15فیصد مصالحت کے ذریعے نمٹوا دیئے گئے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہ رواں صفر کی20تاریخ کو لیبرکورٹس وزارت انصاف کے ماتحت آجائیں گی۔وہ تجارتی ثالثی کے سعودی مرکز کی عالمی کانفرنس میں اظہار خیال کررہے تھے۔