16اکتوبر 2018منگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭جنوبی شام میں گولان اور عمان سے ملنے والی شامی راہداریاں کھول دی گئیں، 7برس بعد شامی نظام حکومت کا اقتدار پورے ملک پر بحال
٭یمنی صدر عبدہ ربہ منصور ہادی نے احمد بن دغر کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے برطرف کرکے تحقیقاتی کمیشن کے حوالے کردیا
٭امریکہ نے حزب اللہ کو بین براعظمی جرائم کرنیوالی جماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا
٭ مشرقی القدس کے صور باہر محلے کے باشندے رمضان دبش نے خود کو القدس کے بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد کردیا
٭امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات کو زیرو پوائنٹ تک لانے کاانتباہ دیدیا
٭ایرانی اساتذہ کی ہڑتال کا دائرہ پھیل گیا، دوسرے دن بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری
٭ترکی میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت خالی کرانے سے متعلق متضادخبریں اوربیانات
٭اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے 50فیصد ممالک قلت آب کے بحران میں مبتلا
٭متحدہ عرب امارات نے برطانوی شہری کو غیر ملکی جاسوسی کے الزام میں عدالت کے حوالے کردیا