زینب کے مجرم عمران کی آخری خواہش
لاہور: قصور کی رہائشی معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرم عمران کی آخری خواہش سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 7 سالہ بچی زینب سمیت 12 دیگر بچیوں کے قاتل عمران نے پھانسی سے قبل اپنی آخری خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ میرے جرم کی سزا مجھے مل گئی ہے لہٰذا میرے گھر والوں کو اس کی سزا نہ دی اجئے اور ساتھ ہی انہیں ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے۔ عمران نے اپنے اہل خانہ کو وصیت کی کہ میرے لیے مغفرت کی دعا کریں اور صبر سے کام لیں۔
مجرم عمران نے مزید کہا کہ میں اپنے بھائیوں سے خصوصی التجا کرتا ہوں کہ زندگی میں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے آپ کو میری طرح شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔