Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرمین عبید نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

واشنگٹن... پاکستانی فلمساز و ہدایتکار شرمین عبید نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ شرمین عبید کو امریکہ میں دی ایلیسین گلوبل لیڈر شپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔2 مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید دی ایلیسین گلوبل لیڈر شپ' ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔ شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ سے متعلق کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز ہے۔امید ہے کہ ایک دن ہم اپنی اگلی نسل کے لئے بہت انسان دوست دنیا چھوڑ کر جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سچ کہنا بالخصوص ایک ایسی دنیا میں بہت مشکل امر ہے جہاں صحافیوں کو مسلسل ہراساں کرکے انہیں چپ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ وہ سب کو متاثر کرنے والی اہم داستانیں بیان کرتی رہیں گی۔واضح رہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جرنلزم ایوارڈ کا اجرا دسمبر 1968 میں صحافیوں کے ایک گروہ نے شروع کیا تھا۔شرمین عبید کا شمار ان خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کئے ہوں۔
 

شیئر: