Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ کارساز کی برسی پر بلاول کا پیغام

لاہور:  سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی پاکستان واپسی کے موقع پر کراچی میں سانحہ کارساز کی گیارہویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور آمریت کے گٹھ جوڑ نے اس ٹرک پر حملے کی کوشش کی جس میں شہید بے نظیر بھٹو سوار تھیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھتو زرداری نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے سانحہ کارساز کے بعد سے جام شہادت نوش کرنے تک آمریت اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتی جنہوں جواں مردی کے ساتھ آمریت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان دی۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کو ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں نکالی گئی ریلی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 130 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
 

شیئر: