عمران ۔مہاتیر ٹیلیفونک رابطہ‘ ایک دوسرے کو دورے کی دعوت
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد کو عمران خان نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور ملائیشیا کی معاشی ترقی میں ان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو ملائیشین وزیراعظم نے قبول کرلی۔ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں مہاتیر محمد نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارک باد اور ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جو وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلی۔