Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد عمر کو کام نہیں کرنے دیا جارہا

اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور و زیر خزانہ کے درمیان روابط کا فقدان ہے۔ اسد عمر کو کام نہیں کرنے دیا جارہا۔ اگر اسد عمرکوکام کرنے نہیں دیا جائیگا تو ملک اور ڈوب جائیگا۔ ٹی وی انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے جس طر ح گفتگو کی ہے اس طرح ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر سمجھتی ہے کہ ان کے مرکز کے کام ختم ہوگئے۔ اب انہوں نے صوبوں میں جاکر مداخلت کرنی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی کی انتہاہے۔صوبوں میں مداخلت کرنے سے مرکز کے معاملات بھی تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ ان کے اقدامات پر ردعمل بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ڈکٹیٹر کے ساتھیوں کو اپنے ساتھ رکھاہواہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی یہ ہوئی کہ ان کے لئے 16ارب ڈالر چھوڑ کرگئے ،10 ارب ڈالر آئی ایم ایف کو واپس کردیتے اور6 ارب ڈالر چھوڑ کرجاتے جتنا ہم کو ملا تھا۔ہم تو اتنے ارب ڈالر اپنے لئے چھوڑ کرگئے تھے لیکن خلائی مخلوق نے تحریک انصاف کی حکومت بنادی۔

شیئر: