شکست سے قبل ہی میزائل اسٹاک ختم کرنے کا حکم
ابہا۔۔۔۔الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کو آزاد کرانے کیلئے ’’زریں فتح‘‘آپریشن کا اعلان ہوتے ہی ایران کے حلقوں میں خدشات کی لہر دوڑ گئی۔ ایران اور اس کے حمایت یافتہ حوثیوں کے حلقوں میں الحدیدہ ہار جانے کی صورت میں کیا کچھ کیا جائے اس حوالے سے احتیاطی تدابیر زور شور سے شروع کردی گئیں۔ حدیدہ سے موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلا کہ ایران نے حوثی کمانڈروں کو حکم دیا کہ حدیدہ کے سقوط کا خطرہ یقینی ہوتے ہی میزائلوں کا اسٹاک تباہ کردیا جائے۔