Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان کو ’’می ٹو‘‘ کی آڑ میں اداکارہ کی دھمکی تکلیف دہ ہے، اکھلیش

نئی دہلی۔۔۔۔امر سنگھ نے حال ہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر بالی وڈ اداکارہ جیہ پردا بھی ’’می ٹو‘‘کے تحت الزام لگا دیں تو اعظم خان جیل  جاسکتے ہیں۔اس بیان پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ می ٹو کی آڑ میں ایک اداکارہ کی جانب سے دھمکی بھری باتیں کرنا قابل اعتراض اور تکلیف دہ ہے۔اعظم خان کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ان کے بارے میں کوئی غلط بات سوچ بھی نہیں سکتا۔اعظم خان نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی ، ایسی سیاست بھاجپا کو ہی زیب دیتی ہے۔اکھلیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاتفریق مذہب کمبھ میلے کا انتظام اور جوہر یونیورسٹی جیسے ادارے کے قیام سے حسد کی آگ میں جلنے والے بھاجپا رہنمااعظم خان کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نوئیڈا سے کینیڈا تک دھوکہ بازوں کا جال؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: