Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے میٹ 20 ، میٹ 20 پرو اور میٹ 20 ایکس لانچ‎

ہواوے کمپنی نے لندن میں منعقدہ تقریب میں میٹ 20 ، میٹ 20 پرو اور میٹ 20 ایکس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ میٹ 20 میں 6.53 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم اور 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پگسل ، 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے لینسز شامل ہیں۔ میٹ 20 پرو میں 6.39 انچ ڈسپلے ، ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسر ، اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم اور کرن 980 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 40 میگاپکسل ، 20 میگا پکسل اور 8 میگاپکسل کے تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ سیلفی کے لیے 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4200 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔میٹ 20 ایکس میں 7.2 انچ ڈسپلے اور ہواوے ایم پین اسٹائلس بھی دیا گیا ہے۔اس فیبلٹ کی بیٹری 5000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ ان اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ کمپنی نے نینو میموری کارڈ بھی متعارف کرایا ہے جو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی نسبت 45 فیصد چھوٹا ہے ۔ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ میٹ 20 کی قیمت 799 یورو اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 849 یورو ہے۔ میٹ 20 پرو کو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 1049 یورو ہے۔ میٹ 20 ایکس کی قیمت 899 یورو ہے اور اسے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: