Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انو ملک انڈین آئیڈل سے آﺅٹ

بالی وڈ کے مشہور موسیقار انو ملک پر گلوکارہ کی جانب سے ہراسانی کا الزام سامنے آنے کے بعدوہ مشہور ٹی وی پروگرام انڈین آئیڈل سیزن 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔ موسیقار انو ملک نے شو کا حصہ نہ بننے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ میں نے شو سے بریک لینے کا ارادہ کیاہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق انوملک نے شو خود نہیں چھوڑا بلکہ چینل انتظامیہ انوملک پر عائد ہراسانی کے الزامات کو کافی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔واضح رہے کہ انو ملک شو میں بطور جج فرائض انجام دے رہے تھے۔
 

شیئر: