Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمدعباس تیسرے نمبر پر آگئے

  دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس تیسرے بہترین بولر بن گئے۔محمد عباس نے صرف 10 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 10 ٹیسٹ میچوں میں 800 پوائنٹس حاصل کرنے والے 10 ویں پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی نام کرلیا۔ اس سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی 10 میچز میں 800 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کے بعد کپتان سرفراز احمد کی رینکنگ میں بھی 17 درجہ ترقی ہوئی ہے۔ وہ 25ویں پوزیشن پر آ گئے۔ دبئی ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر بلال آصف 17 درجہ ترقی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے۔ ابوظبی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان نے اپنے کیریئر کی رینکنگ کا آغاز 68ویں نمبر سے کیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد عباس کے سوا کوئی اور پاکستانی کھلاڑی سرفہرست 20 بولرز میں بھی شامل نہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں ہند کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سزا یافتہ کپتان اسٹیو اسمتھ اور تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن براجمان ہیں۔آل راونڈرز میں بنگلہ دیش شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ واضح رہے کہ محمد عباس آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ سیریز میں 17 وکٹیں لینے پر انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: