Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا رنویر سے زیادہ دولتمند

بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراﺅں میں شامل دیپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی کی خبریں گرم ہیں دونوں اگلے ماہ شادی کرلیں گے۔ اس دوران دونوں کی کمائی اور سرمائے سے متعلق خبرسامنے آئی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سے زیادہ دولت کی مالک ہیں فوربز 2017 کے مطابق بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی اداکاراو¿ں میں دیپیکا پڈوکون چھٹے نمبر ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 11 ملین ڈالرز ہے جو 80 کروڑ ہندوستانی روپے بنتی ہے جبکہ دوسری جانب رنویر سنگھ فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں، رنویر سنگھ کے کل اثاثوں کی مالیت 10 ملین ڈالرز تقریباً 76 کروڑ ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: