Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد اورعمران ، 100پر کشش ترین مردوں میں شامل

پاکستانی ادا کار فواد خان اور عمران عباس انسٹا گرام پر دنیا کے 100 پر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لئے نامزد ہوگئے۔ فہرست میں ہندوستانی اداکار ریتک روشن ، زین ملک، براڈ پِٹ ، لیو نارڈو ڈی کیپریو اور شاہد کپور شامل ہیں۔پاکستانی ڈراموں سے لے کر با لی وڈ کی فلموں تک ،ہز اروں دلوں پر راج کرنے والے فواد خان اور عمران عباس ہنڈرڈ موسٹ ہینڈسم فیسز کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔ 100 مو سٹ ہینڈسم فیسز کے سماجی رابطے کے آفیشل اکاو¿نٹ نے دونوں ادا کاروں کی تصویریں باضابطہ طور پر نامزد 2018 کے 100سب سے زیادہ وجیہہ چہروں کے عنوان کے ساتھ جاری کی ہیں۔اس فہرست میں اداکار ادریس ایلبا ، زین ملک ، ہیری اسٹائلز ، رابرٹ پیٹنسن ، ریتک روشن ، کرس پا ئن اور کئی دیگر نام شامل ہیں۔اس سے قبل فواد خان کا شمار پرکشش ترین ایشائی مردوں میں چھٹے نمبر پر بھی کیا گیا تھا۔فواد خان کئی بالی وڈفلموں میں کام کرنے کے بعد عالمی سطح پر شہرت حا صل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز موسیقی سے کیا تھا۔عمران عباس نے فلمی دنیا کا ستارہ بننے سے قبل آرکیٹیکچرل انجینیئرنگ کی ڈگری حا صل کی تھی۔
 

شیئر: