Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان ٹیم کا اعلان، شعیب ملک ڈراپ

 
ابوظبی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہو رہی ہے۔ دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آخری میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سیریز بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی بہت مضبوط ہے لیکن ہم اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو سمجھاتا ہے کہ غیر ضروری عناصر سے دور رہیں جس کے بعد اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اگرکوئی ایسی چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔ میچ سے قبل آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹاپ ٹیم ہے اور گزشتہ 3 سال سے اچھی فارم میں ہے۔ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون برقرار رہنے کیلئے ایک میچ لازمی جیتنا ہوگا جبکہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے سیریز میں کلین سوئپ ضروری ہے جبکہ آسٹریلیا 1-2 سے سیریز جیت کر ہند کو نمبر2پوزیشن سے محروم کرسکتا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: