اسلام آباد ۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر نے سعودی عرب کے خلاف الزام تراشی مسترد کر دی ۔جمعیت علماء نے سعودی عرب کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کی کوشاں مہم کے خلاف سعودی عرب کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ۔جمعیت کے سربراہ ابو حماد سعید یوسف خان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا اسلامی دنیا میں بڑا مقام ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اور آزاد کشمیر پاکستان کے علماء پوری قوت سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں ۔