Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن جنگ کے خاتمے میں کردار ادا کرینگے ،عمران خان

 اسلام آباد ...وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یمن جنگ کے خاتمے اور مسلمان ممالک کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے ۔ ہماری کوشش تھی کہ یمن کی لڑائی جس سے ساری مسلم دنیا کو تکلیف ہے۔ اس میں ثالث کا کردار ادا کریں۔ ٹی وی پر قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔جلد اس پر بھی خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 1971ءمیں پاکستان کا قرضہ 30ارب تھا جس میں منگلا اور تربیلا ڈیم بھی بنے۔ 2008ءمیں قرضہ 30ارب تک گیا۔پچھلے 10سالوں میں 6سے 30ہزار ارب تک قرضہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں بار بار کہہ رہی ہیں کہ حکومت ناکام ہو گئی ۔ انہوں نے 6ہزار سے30ہزار ارب تک قرضہ بڑھایا ۔ انہیں یہ باتیں کرتے شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو پتہ ہے کہ ہم آڈٹ کرائیں گے۔ان کی کرپشن سامنے ہے۔ یہ اس کرپشن کو چھپانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ یہ کوئی نیا این آر او چاہتے ہیں ۔ انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں تو انہیں کنٹینر اور کھانا دیں گے۔ یہ اسمبلیوں میں جو بھی کرنا ہے کریں مگر کسی کرپٹ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا ۔ عوام سے وعدہ کر کے آیا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالوں گا ۔ 

شیئر: