Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ گلبہار بانو بھائی کی قید سے بازیاب

 ماضی کی معروف گلوکارہ گل بہار بانو کو بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں بھائی کے گھر سے برآمد کر لیا گیا۔ بھائی کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ ذہنی مریضہ ہے۔ علاج کے باعث کمرے میں بند کیا گیا۔”بلبل بہاولپور“ کہلانے والی معروف گلوکارہ گل بہار بانو کی غزل گائیکی کے منفرد انداز کے لاکھوں مداح ہیں ۔ 90ءکی دہائی میں عروج حاصل کرنے والی گلوکارہ اچانک ہی منظر نامے سے غائب ہو گئی تھیں۔ انہیں پولیس نے بھائی کے گھر سے برآمد کر لیا۔بھائی کا موقف ہے کہ گل بہار بانو پر پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں۔مداح ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔یاد رہے کہ گل بہار بانوکو حکومت پاکستان نے 14 اگست 2007ءکو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
 

شیئر: