ریاض... برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یقین دلایا ہے کہ برطانیہ یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے فوجی آپریشن کی تائید و حمایت کی پالیسی پر قائم ہے اور رہے گا ۔ انہوں نے بدھ کو برطانوی ایوان نمائندگا ن میں وزیراعظم کے مواخذے کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد یمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری سے عسکری کارروائی کررہا ہے ۔