Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے‘ سعد رفیق

لاہور:  ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاست کے نام پر انتقام لے رہی ہے جس کا اسے نقصان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی حکومت تبدیل ہوتی ہے، ہمیں جیل جانا پڑتا ہے۔ ہم نیب کو 18 سال پرانا ریکارڈ پیش کرنے کو تیار ہیں جو ہم سے طلب کیا گیا ہے تاہم اس احتساب کو انتقام نہیں بنانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:- - - - حکومت دباؤ میں نہیں آئے گی‘ احتساب ہر قیمت پر ہوگا‘ وزیر اعظم

شیئر: