امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں،ٹرمپ
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
واشنگٹن ...صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس گھڑی میں سب لوگوں کو متحد ہوکر پیغام دینا چاہیے کہ سیاسی تشدد کی امر یکہ میں کوئی جگہ نہیں۔نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو نے پائپ بم بھیجے جانے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد صحافت کو کچلنے اور سیاستدانوں کی آواز کو دبانےکی نے کی کوشش ہے ۔ان سے نمٹنے کے لئے نفرت کا پرچار ختم کرنا ہوگا۔دوسری جانب وائٹ ہاو¿س نے پائپ بم بھیجے جانے کے واقعات کو پر تشدد حملے قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔وائٹ ہاو¿س نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلری کلنٹن، اوباما، کلنٹن کی سیکریٹری اور دیگر عوامی رہنماوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔جو کوئی اس اقدام کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔واضح رہے کہ مڈٹرم انتخابات سے 2 ہفتے قبل بھیجے گئے ان پائپ بموں کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ تمام بم ایک ہی شخص کی جانب سے بھیجے گئے ہی اور مزید بم برآمد ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔