Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون صاف کرنے والا پیپر

 ٹوکیو ..... جاپان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کو ایک نئی سطح پر لے گیا ہے او راس نے اسمارٹ فون کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھی ”ٹوائلٹ پیپر “ تیار کرلیا ہے۔ یہ پیپر ایئرپورٹ کے باتھ روم کے قریب ہی روایتی رول پیپر کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور اس میں تحریر ہوتا ہے کہ کس طرح آپ اپنے موبائل فون کو اس پیپر کے ذریعے صاف کریں۔ اگرچہ ابھی یہ معاملہ تجربے سے گزر رہا ہے لیکن یہ پیپر ان جائزہ رپورٹوں کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے کہ ان اسمارٹ فون پر ٹوائلٹ پیپر سے 10گنا زیادہ جراثیم زیادہ موجود ہوتے ہیں۔ فی الحال اسے ٹوکیو کے نریتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلگایا گیاہے۔ یہ روایتی ٹوائلٹ پیپر سے نہ صر ف یہ کہ اسمارٹ فون کی صفائی میں کام آئیگا بلکہ اس پر کچھ معلومات بھی درج ہیں۔ مثلاً وائی فائی کے بارے میں ، سفری رہنمائی کے ایپ کے حوالے سے بھی اس میں معلومات درج ہیں۔ پیپر تیار کرنے والی کمپنی نے اس پر یہ بھی درج کیا ہے کہ اس ”ٹوائلٹ پیپر“ کو کس طرح استعمال کیا جائے۔ اسکا کہناہے کہ پہلے تو ہولڈ ر سے کاغذ کس طرح نکالا جائے اورپھراسے تہہ کرکے اسمارٹ فون کی اسکرین کو بہت اچھی طرح سے صاف کیا جائے اسکے بعد آپ اسے فلش میں بہا بھی سکتے ہیں۔ عام طور پر اسمارٹ فون پر پائے جانے والے بیکٹریا بے ضرر ہوتے ہیں۔ اور یہ بیکٹریا صحیح طریقے سے ہاتھ صاف نہ کرنے کی وجہ سے وہاں پہنچتے ہیں لیکن بعض اوقا ت ایسے بیکٹریا بھی اسکرین تک پہنچ جاتے ہیں جس سے انسان زہر خورانی اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: