Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کا ٹی 10 لیگ میں کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ

  لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے لیگ کے آرگنائزر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 21 نومبر سے شارجہ میں شیڈول اس ایونٹ میں پاکستانی کرکٹرز بھی حصہ لیں گے اور سینٹرل کنٹریکٹس کے حامل کھلاڑیوں کو پی سی بی کی طرف سے این او سی جاری کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اس لیگ کی شفافیت پر سوالات اٹھاے تھے تاہم آئی سی سی حکام اور منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں بورڈ سربراہ نے دوسرے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد منتظمین کو قومی کھلاڑیوں کے ایونٹ میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 21 نومبر کو رنگارنگ تقریب کے بعد 2 میچز سے ہوگا پہلا مقابلہ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز اور پختونز مدمقابل آئیں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: