Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی کک باکسر خبیب اور کونر میکگریگرپر پابندی میں توسیع

لاس ویگاس:نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن نے روس مسلمان کک باکسر خبیب نورماگومیدوف عبدالمناف اور آئرلینڈ کے کونر میک گریکور کے خلاف پابندی میں توسیع کردی ہے ۔ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں رنگ میں نہیں اتر سکتے۔ ادارے نے خبیب کو انعامی رقم کے 10لاکھ ڈالر ادا کر دیئے ہیں جبکہ بیلٹ انہیں پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل مقابلے کے بعد ہونے والی بدنظمی کی تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔ ایتھلیٹک کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک یو ایف سی فائٹ کے درمیان دونوں باکسرز اور ان کی ٹیم کے ممبران کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔کھیل کے ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پابندی کے بعد خبیب نورماگومیدوف کے فلائڈ مے ویدر کو دیے جانے والے چیلنج کی فائٹ نہیں ہو سکے گی۔ 7 اکتوبر کو لاس ویگاس میں ہونے والے مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نے آئرلینڈ کے کونر میک گریکور کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی۔ فائٹ کے بعد میک گریکور کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکے برسادیے۔یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں نے ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان لڑائی رکوانے کی کوشش کی، اس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نڈھال پڑے کانر میک گریکور پر مکوں کی بارش کردی۔فائٹ کے ایک روز بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبیب نورماگومیدوف نے نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن سے اپنے رویے کی معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسی شخصیت کے مالک نہیں ہیں لیکن ان کے حریف کونر میک گریکور کی ٹیم نے ان کے مذہب، ملک اور والد کے بارے میں باتیں کہیں تو وہ غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: