Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کے غلط استعمال پرپابندی کیلئے ویب سائٹ ٹھوس اقدامات کریں ، وزارت داخلہ

نئی دہلی۔۔۔۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں غیرسماجی عناصر کی جانب سے ان ویب سائٹوں کے غلط استعمال اورلوگوں کی شکایت دور کرنے کیلئے اہلکار وں کا تقرر کریں۔ میٹنگ میں سیکیورٹی ایجنسیوں، الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن تکنالوجی، محکمہ مواصلات اور وزارت داخلہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ویب سائٹوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔داخلہ سیکریٹری نے کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہ، بدامنی پھیلانے اور سائبر جرائم خاص طورپر خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم اور قومی مفاد کے خلاف سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے ٹھوس اقدامات کا نظام بنائیں۔ نمائندوں نے وزارت داخلہ کے حکام کو ویب سائٹوں کو بلاک کرنے اور قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔راجیو گؤباکہاکہ سوشل میڈیا کمپنی ویب سائٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ شکایتوں کے ازالہ کے لئے ملک میں علیحدہ اہلکارتعینات کرے۔ تمام نمائندوں نے اس سلسلہ میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -اسکول کے ٹینک سے 18سال قبل لاپتہ بچے کاڈھانچہ برآمد
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: