آرامکو 4ہزار سعودیوں کوملازم بنانے کی پابند
جدہ۔۔۔وزارت محنت نے سعودی آرامکو کے ساتھ سعودیوں کو ملازم رکھنے کا معاہدہ کرلیا۔ اس کے بموجب سعودی آرامکو پٹرول اور گیس خدمات فراہم کرنے والی کمپنی 4ہزار سے زیادہ سعودی لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمت فراہم کریگی۔معاہدے کے بموجب فریقین مختلف ملازمتوں پر سعودی لڑکوں اور لڑکیوںکو رکھوانے کا اہتمام کرینگے ۔ دفتری امور ، حساب کتاب ، افراد و وسائل اور تربیتی و تعلیمی کورسز کے سلسلے میں خواتین کو ترجیحی بنیاد پر رکھا جائیگا۔