Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کاری کے نئے افق

26اکتوبر 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سرپرستی ، ولیعہدنائب وزیراعظم و وزیر دفاع و سربراہ اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل و سربراہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں سرمایہ کاری مستقبل کانفرنس کے اجلاس ریاض میں منعقد ہوئے۔ مختلف ممالک کے سربراہ، قائدین ، سرمایہ کار اور اربابِ محنت کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے اور اقتصادی امکانات دریافت کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ اس کی بدولت معیشت کے مستقبل کے نقوش مرتسم ہوئے۔ یہ بات یقینی بنی کہ سرمایہ کار سعودی عرب کی خوشحالی اور ہمہ جہتی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔
    یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہوئی جبکہ سعودی اقتصاد کی شرح نمواوپرکی طر ف بڑھ رہی ہے۔ مملکت کے پاس 1. 8ٹریلین ریال کے نقد اثاثے ہیں۔ اقتصادی شرح نمو1. 4فیصد تک پہنچی ہوئی ہے۔ یہ اعدادو شمار سرمایہ کاری اور اقتصادی امور کے شعبوں میں پوری دنیا میں سعودی عرب کی اہمیت اور طاقت کے نشان ہیں۔
    مالیاتی منڈیوں کا مسئلہ کانفرنس کے دوسرے روز شرکاء کے مباحثوں پر چھایا رہا۔ عالمی سرمایہ کاروں نے مالیاتی اور سرمایہ کاری منڈیوں کے مستقبل سے متعلق اپنے خیالات مباحثوں کے درمیان پیش کئے۔

مزید پڑھیں: - - - - -منفی تشہیر ی مہم کے باوجود سعودی عرب میں دنیا بھر سے مثالی سرمایہ کاری

شیئر: