Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کے بلانے پرپھر جاوں گا،مراد علی شاہ

 بھٹ شاہ... وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بلانے پر پہلے بھی حاضر ہوا ہوں اور اب آج پھر جاوں گا۔بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ چیف جسٹس جب بھی بلائیں گے میں حاضر ہوجاں گا، ان کے بلانے پر پہلے بھی ان کے پاس گیا تھا۔ اب دوبارہ پیش ہوجاﺅں گا۔وزیراعلی نے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں سندھ حکومت سے جو بھی معلومات مانگی گئیں، وہ دے دی ہیں۔اس سلسلے میں جے آئی ٹی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ ابھی سیاست میں نئے ہیں۔ انہیں کچھ سمجھنے میں وقت لگے گا۔ تھر کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ تھر میں آر او پلانٹ پیپلز پارٹی نے ہی لگائے ہیں اور جو بند ہوئے ہیں اسے بھی ہم دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج منی لانڈرنگ کیس میں سماعت کے دوران وزیراعلی سندھ کو چیمبر میں ملاقات کے لئے بلایا تھا تاہم وزیراعلی کراچی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکے۔

شیئر: