ایشین چیمپیئنز ٹرافی:پاکستان ملائیشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
مسقط: پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔سلطان قابوس ہاکی اسٹیڈیم مسقط میں کھیلے گئے اس میچ میں کپتان عرفان سینیئر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث شریک نہیں تھے۔ ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔میچ مقررہ وقت پر میچ 4،4 گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی اسٹروک پر ہوا۔ مقررہ وقت میں پاکستان کی ٹیم 1-4سے میچ جیت رہی تھی لیکن کھیل ختم ہونے سے پہلے ملائیشیا کی ٹیم نے بھرپور حملے کرتے ہوئے مزید 3گول کر کے میچ 4-4سے برابر کر لیا لہذا میچ کا فیصلہ پنٹلی اسٹروک پر چلا گیا۔پاکستان نے پنلٹی اسٹروک پر 1-3سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان یا ہند سے ہوگا۔ راونڈ لیگ میں پاکستان ہند سے شکست کھا چکا ہے جس کا بدلہ فائنل میں اتارنے کی کوشش کرے گا جبکہ جاپان کے ساتھ لیگ میچ برابر رہا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ہند اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں