ارجن ، آئندہ برس ملیکاسے شادی کر لیں گے
نامور بالی وڈ اداکار ارجن کپور اورملیکا اروڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور ملیکا اروڑا ایک دوسرے کے بہی خواہ ہیں اور وہ جلد شادی کے رشتے میں بندھ جائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجن اور ملیکا اگلے سال شادی کرلیں گے۔واضح رہے کہ ارجن اور ملائکہ کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے تاہم اب بالی وڈ میں عمر کے فرق کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جس کی مثال پرینکاچوپڑا اور نک جونز ہیں۔ ان دونوں کی عمروں میں بھی تقریباً 10 سال کا فرق ہے۔اس کے باوجود وہ دونوں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکارہ ملیکا اروڑا اور ارجن نے کبھی بھی اپنے رشتے سے متعلق میڈیا پر بات نہیں کی تاہم دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ ملیکا اروڑا کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل وہ ارباز خان کی بیوی تھیں تاہم ان دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔ اس حوالے سے میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملیکا اروڑا اور ارباز خان کی طلاق کے پس پردہ بھی ارجن کپور ہی تھے۔انہی کی وجہ سے ملیکا اور ارباز کی شادی شدہ زندگی میں ”بھونچال“ آیا تھا۔