Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی:پاک و ہند مشترکہ چیمپیئن

مسقط: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے پانچویں ایونٹ کا فائنل میچ تیز بارش کے باعث نہ کھیلا جا سکا ۔6ملکی اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہند کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں ۔سلطان قابوس ہاکی اسٹیڈیم عمان میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کیلئے دونوں روایتی حریف ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھیں تا ہم ٹورنامنٹ کسی ایک ٹیم کیلئے جیتنا ممکن نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپیئن قرار دے دیا گیا۔ میچ نہ ہونے کے سبب انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق گولڈ میڈل پاکستانی کھلاڑیوں کے حصے میں آگئے جبکہ ٹرافی ہند کی ٹیم کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستان اور ہند اس سے قبل2، 2مرتبہ یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔ ایونٹ میں ملائیشیا کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کیلئے فیصلہ پنلٹی اسٹروکس پر ہوا، ملائیشیا نے جاپان کو پینلٹی اسٹروک کے ذریعے 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔کھیل کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 2، 2 گول کر سکیں جس کے بعد تیسری پوزیشن کا فیصلہ پینلٹی اسٹروکس پر ہوا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: